کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سیکرٹری حیوانات محمد طیب لہڑی نے کہا کہ صوبے میں جانوروں میں پائے جانے والی لمپی کی بیماری قابو میں ہے ابھی تک لمپی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا صوبے کے انٹری پوائنٹس پر دیگر صوبوں سے انے والے جانوروں پر اسپرے کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سندھ میں جانوروں میں پھیلنے والی لمپی کی بیماری کے پیش نظر دیگر صوبوں سے داخل ہونے والے انٹری پوائنٹس پر محکمہ حیوانات کے عملے کو تعینات کیا گیا ہے جو صوبے انے والے مویشیوں پر وبائی بیماریوں سے بچاو کا اسپرے کررہے ہیں،،سیکرٹری حیوانات نے بتایا کہ لمپی کی بیماری کی ویکسین پاکستان میں دستیاب نہیں ہے ڈریپ کو کہا ہے کہ وہ ادویات بنانے والی کمپنیوں کوویکسین کی درآمد یا تیاری کیلئے این او سی جاری کریں، محمد طیب لہڑی نے بتایا کہ لمپی کی بیماری میں استعمال ہونے والی متبادل ویکسین پنجاب کے پاس دستیاب ہے جس سے تین ہزار ویکسین لے لی گئی ہیں جبکہ ایک لاکھ ویکسین منگوانے کیلئے ڈیمانڈ دے دی گئی ہے۔
صوبے میں جانوروں میں پائے جانے والی لمپی کی بیماری قابو میں ہے،محمد طیب لہڑی

ٹیگز:
محمد طیب لہڑی
