کراچی(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں مداخلت نے ملک کو آج گھمبیر صورتحال میں مبتلا کردیا ہے،بدامنی مہنگائی بے روزگاری،کمزور معیشت،خارجہ پالیسی میں ناکامی سمیت دیگر منفی اثرات نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔موجودہ حکومت نے سیاسی میں اخلاقیات و اقدار کی دھجیاں بکھیر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیول کراچی میں وفد کی قیادت کرتے ہوئے معروف سیاسی سماجی رہنما الل? رحیم ساسولی، ماسٹر اللہ داد،حاجی مولا جان اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔نیشنل پارٹی کے وفد میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خورشید رند ممبران مرکزی کمیٹی نظام رند،شہباز ایڈوکیٹ ضلعی صدر لسبیلہ عبدالغنی رند تحصیل جنرل سیکرٹری جان محمد سمیت دیگر شامل تھے۔نیشنل پارٹی کے وفد نے اللہ رحیم ساسولی اور ان ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔جس پر اللہ رحیم ساسولی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے جلسہ عام کی صورت میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے سیاسی سماجی رہنما رحیم ساسولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے سیاسی اصولوں کو نظریہ و فکر کی بنیاد پر متعین کی۔نیشنل پارٹی سیاست میں سیاسی مداخلت کو جمہوریت پر سنگین قدغن لگانے کا منفی عمل قراد دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کے کامیابی نے وزیراعظم عمران خان کو حواس باختگی میں مبتلا کردیا ہے۔وزیراعظم و اس کے وزراء کی جانب سے گالم گلوچ و طوفان بدتمیزی کہ انتہا کردی گئی ہے۔پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور پارلیمنٹیرینز پر تشدد اور اب سندھ ہاؤس پر حملہ کرکے قانون کی مکمل پامالی کی گء ہے۔نیشنل پارٹی سندھ ہاؤس پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے جارہی ہے تو وزیراعظم ہارس ٹریڈنگ ولوٹے پن کی سیاست کا رونا رو رہے ہیں۔وزیراعظم ماضی قریب کا مشاہدہ کریں جب سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور طاقت و بلیک میلنگ کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کیے جارہے تھے۔جس پر نیشنل پارٹی کے قاہد میر جمہوریت میر حاصل بزنجو نے کہا تھا کہ آج جمہوریت نہیں غیر جمہوری عناصر جیت گئے تھے۔لیکن اس وقت وزیراعظم فخریہ انداز سے ہارس ٹریڈنگ ولوٹے پن کی دفاع کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائے اور اپنی ناکامی کو تسلیم کریں۔کیونکہ ہر آنے والا دن وزیراعظم کو ان کی حمایت یافتہ اراکین الوداع کہہ رہے ہیں۔اس لیے ان کی عافیت اسی میں ہے کہ وہ خود ہی کرسی چھوڑ دے۔
سیاسی عمل میں مداخلت نے ملک کو آج گھمبیر صورتحال میں مبتلا کردیا ہے،رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
