اوستہ محمد (یو این اے )اوستہ محمد شہر میں گزشتہ تین دنوں سے تمام موبائل فون نیٹ ورکس کی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ صحافی برادری کو بھی اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں دشواریوں سے دوچار کر رکھا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کی بندش کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ متعلقہ کمپنیوں یا حکام کی جانب سے بھی کوئی وضاحت یا بحالی کا ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔ شہریوں اور صحافیوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معمولات زندگی اور صحافتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
اوستہ محمد میں تین دن سے انٹرنیٹ سروس معطل، عوام و صحافی شدید پریشان

