کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی کے شہادت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، شہید میر زاہد خان لہڑی کے جمعیت کیلئے خدمات صدیوں یاد رکھا جائے گا انکی شہادت سے ایک مخلص وفادار رہنماء سے محروم ہوگئے، انکی قبائلی خدمات کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ختم ہونے لگے تھے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ،حافظ محمد ابراہیم لہڑی، صاحبزادہ عطاء اللہ ایڈوکیٹ، مفتی اکرام اللہ ودیگر نے سردار جاوید عزیز لہڑی کے کزن اور میر طارق جان لہڑی میر شوکت جان لہڑی میر پرویز جان اور میر عابد لہڑی سے انکے رہائش گاہ جاکر اظہار تعزیت کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ممبر مجلس عمومی جمعیت جوہان کے سرپرست اعلیٰ سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی کی شہادت سے دلی دکھ صدمہ پہنچا انکی جدائی سے ایک وفادار ورکر اور قبائلی رہنماء سے محروم ہوگئے انہوں نے کہا کہ سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی جمعیت کے مخلص وفادار ورکر اور قبائلی قد آور شخصیت کے مالک تھے انکی جدائی کا غم صدیوں برس تک بھول نہیں سکتے انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کو فعال بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کیا شب وروز جمعیت علماء اسلام کیلئے انکی خدمات سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء سردار زادہ میر زاہد خان لہڑی کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے اللہ تعالیٰ انکے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
میر زاہد خان لہڑی کے جمعیت کیلئے خدمات صدیوں یاد رکھا جائے گا، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

ٹیگز:
ملک سکندر خان ایڈوکیٹ
