قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں سولہ ملی میٹر باراور دو سینٹی میٹر برف ریکارڈ جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں دوفٹ برف باری ریکار ڈ کی گئی گیاکپوتو نیمرغ کنڈ ہربوئی کے متعد د علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، متعدد قریبی علاقوں کی سڑکوں سے لیویز فور س برف ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لیئے بحال کر دیا تاہم ہربوئی کے علاقے محمد شہ اور ثور کے علاقوں کی سڑکیں بحالی نہیں ہو سکی بارش اور اور برف باری سے قلات میں سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا بارش کی چند قطرے گرتے ہیں بجلی کے تمام فیڈرز ٹرپ کرگئے کیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے سوئی گیس کی بند اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے قلات کے شہری ازیت میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ رات بارش اور برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا قلات میں سولہ ملی میٹر بارش ریکار ڈ کیا گیا اوردو سیٹی میٹربرف باری ہوئی جبکہ قلات کے سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں دو فٹ تک برف باری ہوئی جس سے ثور محمد گزگ سرخین نیمرغ کھنڈ اور دیگر کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی جس سے کھولنے کے لیئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بروقت کروائی کرنے کے لیئے تحصیلدار قلات محمدعلی کرد کی نگرانی میں لیویز کے اہلکاروں کے زریعے بعض علاقوں کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹاکر سڑک کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا جبکہ بارش برف باری ہو تے ہی بجلی ٹرپ کرگئی جبکہ شدید سردی میں کیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے سوئی گیس کی بندش اور سوختنی لکڑی کے ناپید ہونے سے قلات کے شہری شدید سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبور ہو گئے۔
قلات میں سولہ ملی میٹر باراور دو سینٹی میٹر برف ریکارڈ، کوہ ہربوئی میں دوفٹ برف باری ریکار ڈ کی گئی

ٹیگز:
قلات
