قلات (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے تاریخی شہر قلات کے دو روزہ دورے کے دوسرے مرحلے کے موقع پر خان قلات کے گھر گئے جہاں خان قلات کے فرزند پرنس آغا محمد خان احمدزئی بلوچ سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. دریں اثناء ریاست قلات کا تاریخی پس منظر اور پورے علاقے کیلئے خان قلات خاندان کی گرانقدر خدمات بھی زیر بحث آئے. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک فیصل دہوار، صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ، چیرمین ریڈ کریسنٹ بلوچستان عبدالباری بڑیچ اور بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی پروفیسر شیر زمان گورنر بلوچستان کے ہمراہ تھے.
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا بلوچستان کی خان قلات کے فرزند پرنس آغا محمد خان احمدزئی بلوچ سے ملاقات

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
