کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے صنعت و حرفت کا اجلاس چیئرمین غلام دستگیر بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسمبلی کے ممبران میر زابد علی ریکی، خیر جان بلوچ، فضل قادر مندوخیل، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سعید اقبال ایڈیشنل سیکرٹری لا، اور حفیظ اللہ اسپیشل سیکرٹری انڈسٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں بلوچستان انڈسٹریل اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن کے مسودہ قانون نمبر 10 مسودہ 2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ممبران نے اپنے خیالات اور سفارشات پیش کیں، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس مسودہ قانون کو آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس پر مزید تبادلہ خیال اور منظوری کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نے ممبران کی سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی صنعتی ترقی کے لیے یہ قانون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی جلد منظوری کی ضرورت ہے۔
مجلس قائمہ برائے صنعت و حرفت کا اجلاس،بلوچستان انڈسٹریل اینڈ ڈویلپمنٹ قانون پر غور

ٹیگز:
صنعت و حرفت
