کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے متاثرین کو آج کل کے ریٹس کے مطابق جو 25 سے 30 ہزار روپے فی فٹ بنتا ہے معاوضہ دیا جائے مرکزی انجمن تاجران ہزارگنجی زون سریاب کے چیرمین حاجی عبداسلام بادینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے متاثرین کو آج کل کے ریٹس کے مطابق معاوضہ دیا جائے جو تقریباً 25 سے 30 ہزار روپے بنتا ہے اس سے کم ریٹس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس کے علاوہ اس توسیعی منصوبے سے تاجر برادری اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے پورے سریاب کا سیوریج سسٹم درہم برہم ہوگیا ہے ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک کے دونوں جانب گڑھے کھود کر چھوڑ دیے ہیں جس سے لوگوں کے گرنے ودیگر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ان گھڑوں، کھڈوں کو نہیں بھرا جارہا ہے عوام اور تاجروں اپنی مدد آپ کے تحت ان کھڈوں کو مٹی ودیگر مٹیریل لاکر بھر رہے ہیں اس کے علاوہ کسٹم ودیگر جگہوں پر زیر تعمیر سڑک پر پانی کا کوئی چھڑکاؤ نہیں کیا جاتا ہے جس سے ہر وقت گردوغبار اڑتی رہتی اس لیے ہم حکومت اور وزارتِ سی اینڈ ڈبلیو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے دوران کھودے گئے گھڑوں،کھڈوں کو بھر دیا جائے اور کام کے دوران پانی چھڑکاؤ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے اور کام میں تیزی لاکر اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تاجر،ٹرانسپورٹر اور مکینوں کو مشکلات سے نجات مل سکے
سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے متاثرین کو آج کل کے ریٹس کے مطابق معاوضہ دیا جائے ، حاجی عبداسلام

ٹیگز:
حاجی عبداسلام
