ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا وسائل پر دسترس صوبے کے عوام کا آئینی و قانونی حق ہے گوادر کے عوام کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج گوادر کے عوام اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں ان کے مطالبات تسلیم کیئے جائیں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے احتجاج پر بیٹھے ہوئے لوگوں سے مذکرات کیئے جائیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی ترقی اور معاشی روزگار کے خواہاں ہیں وسائل پر دسترس دیئے بغیر صوبے میں ترقی کا خواب کھبی بھی پورا نہیں ہوسکتا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے حقوق کی امین ہے پیپلز پارٹی نے بلوچستان حقوق پیکج دیکر صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کرادر ادا کیا صوبے کو این ایف سی ایوارڈ میں سب سے زیادہ وسائل فراہم کیئے بلوچستان کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کیا انھوں نے عمران نیازی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر سطح پر بلوچستان کو نظر انداز کررکھا ہے جس کے باعث صوبے کے اندر بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور عوام میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے ملک میں مہنگائی سب سے بڑا مافیا ہے جس کے ذمہ دارنااہل وزیر اعظم ہیں
بلوچستان کے عوام کو حقوق دیئے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا ، میرمحمد صادق عمرانی

ٹیگز:
میرمحمد صادق عمرانی
