حب (ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی دو روزہ دورے پر حب پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ تسلی رکھیں ہماری حکومت میں انتقامی کارروائی کسی سے نہیں ہوگی حب سمیت پورے لسبیلہ مسائل کا آماچ گاہ بنا دیا گیا ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے پچھلی گورنمنٹ نے نظام کو بدتر کردیا تھا کوئی پلاننگ نہیں تھا اب چیزیں ٹھیک ہونگے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے حب دورے پر پانچ ارب روپے کا پیکیج کا اعلان کیا تھا اور اسی کروڑ روپے کا پیکیج لیڈا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے لئے بھی اعلان کیا ہے ہنگامی بنیادوں پر شہر میں ترقیاتی کام ہونگے لوگوں کے مسائل حل ہونگے خالی آسامیوں پر جلد نوجوانوں کو بھرتی کرینگے۔
سردارمحمد صالح بھوتانی دو روزہ دورے پر حب پہنچ گئے

ٹیگز:
صالح بھوتانی
