کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی فیڈریشن کی سیاست پر یقین رکھتی ہے پارٹی نے ہمیشہ بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی ہے آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے،کوئٹہ سٹی انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہوگا۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ،کوآرڈینیٹرچیئرمین بلاول بھٹو زرداری میر سہراب خان مری، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، سٹی کے سیکرٹری اطلاعات اکبر خان ترین، سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، نائب صدر حاجی محمد سعید خان جدون، فنانس سیکرٹری عبدالرحمن تاجک، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید اکبر شاہ، ضلع موسی خیل کے صدر ظایر خان موسی خیل، پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہ جہان گجر، سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ کاکڑ، سٹی کونسل ممبر محمد اکرام قریشی، سلمان خان کاکڑ نے پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے تمام یونٹوں کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کی صدارت نورالدین کاکڑ نے کی۔اجلاس میں کوئٹہ سٹی کے تمام یونٹوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں فعال اور منظم ہے اورانشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں کلین سوئیپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑاوردیگر عہدیداران پارٹی کی فعالیت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں وہ پارٹی کو سٹی میں یونین کونسل کی سطح پرمنظم کر رہے ہیں انشاء اللہ انکی محنت ضائع نہیں جائے گی اور کوئٹہ سٹی پیپلزپارٹی کاگڑھ ثابت ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی فیڈریشن کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، میر چنگیز جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
