قلات: قلات کے دیہی علاقہ پندران کش میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، پچیس سالہ نوجوان اور چار بچے جاں بحق، متعدد شدید متاثر، علاقے میں خوف و ہراس، فوری امدادی ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ، ذمہ دار ذرائع نے خبر رساں ادارے آن لائن کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قلات کے دیہی علاقہ پندران کش میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے پچیس سالہ نوجوان جمعہ خان ولد جان محمد قوم جتک اور علاقے میں دیگر چار بچوں کے جانبحق ہوگئے۔ جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال سے تین سال تک کے بچے شامل ہیں، متاثرین کو زہری کے ہسپتال لے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ خسرہ کی وبا پھیلنے سے متعدد افراد بے ہوش اور متاثر ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ جانبحق بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قلات سلطان بگٹی، ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نصراللہ لانگو و دیگر اعلی حکام سے متاثرہ علاقے میں فوری امدادی ٹیم بھیجنے اور وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہو۔
قلات کے دیہی علاقہ پندران میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی،1 نوجوان ،4 بچے جاں بحق

ٹیگز:
خسرہ
