کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)تھانہ نیو سریاب کی حدود میں سبی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ایک تیز رفتار مزدہ ٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عزیز اور ابوبکر نامی دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد مزدہ ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حادثے میں ملوث مزدہ ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے تھانہ نیو سریاب کی پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
کوئٹہ، سبی روڈ پھاٹک کے قریب مزدہ ٹرک کی ٹکر سے عزیز اور ابوبکر جاں بحق، ڈرائیور فرار

ٹیگز:
کوئٹہ
