کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں علاقے کو درپیش مسائل، ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔
صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

