بارکھان(ڈیلی گرین گوادر)ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ابراہیم قوم کھیتران حسیانی، سکنہ بغا دامان، موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔واقعے کے وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
بارکھان، رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
بارکھان
