کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے سبی سے نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری یارمحمد بنگلزئی کے اغواہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کا اغوا سماج کی بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں اور بلوچستان میں سب سے ذیادہ سیاسی کارکن غیر محفوظ ہیں پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری یارمحمد بنگلزئی جمعہ کو صبح اپنے زرعی اراضی واقعہ تلی کی طرف جارہے تھے کہ مسلح موٹر ساہیکل سواروں نے انہیں اسلحہ کے ذور پر اغوا کرلیا سیاسی کارکنوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے یارمحمد بنگلزئی کو بحفاظت بازیاب کرائے یارمحمد بنگلزئی کے اغواکار جتنے بھی طاقتور ہونگے نیشنل پارٹی ان کی مذمت کرے گی ان کے خلاف آواز اٹھاہیگی اور اغوا کاروں کے ہاوں کے نشانات جس بھی زورآور کے مکین و مکان کی جانب جاہینگے نیشنل پارٹی اس کے کرتوت عوام کے سامنے ضرور بے نقاب کریگی یارمحمد بنگلزئی ایک پرامن سیاسی کارکن اور قوم دوست و عوام دوست سیاسی رہنما ہیں جو زمانہ طالبعلمی سے قوم دوست سیاست سے وابستہ رہا ہے اس طرح کے سیاسی کارکنوں کا اغوا قابل مذمت اور مکروہ عمل ہے
سیاسی کارکنوں کا اغوا سماج کے لئے المیہ سے کم نہیں، نیشنل پارٹی سبی کے ضلعی جنرل سیکریٹری یارمحمد بنگلزئی کا اغوا قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی

