کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ کے علاقے میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے کانک میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار سپاہی عزت اللہ شہید جبکہ سپاہی نصیب اللہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس اورسیکورٹی فورسزنے واقعہ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
مستونگ کے علاقے میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا

ٹیگز:
مستونگ
