سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر پولیس کی کاروائی 2 بار ہندو تاجر کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار،مسروقہ موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اسلحہ سمیت برآمد۔ اس سلسلے میں پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او وندر انسپکٹر عبدالقادر شیخ نے انچارج سی اے وندر نعیم خلجی، پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے وندر میں ہندو تاجر کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ اوپو موبائل واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول بمعہ 3 دانہ زندہ کارتوس برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ مزکورہ ملزمان 2 مرتبہ ایک ہی ہندو تاجر کو لوٹ کر فرار ہوئے تھے جس پر وندر ایس ایچ او وندر انسپکٹر عبدالقادر شیخ نے نے تفتیش کا دائرہ کار بناتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
وندر پولیس کی کاروائی 2 بار ہندو تاجر کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اسلحہ سمیت برآمد

ٹیگز:
ہندو تاجر
