اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) صدرکی سیٹ پر 5 امیدوار،جنرل سیکرٹری کیلئے 4 امیدوار،نائب صدرو،جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات،گورننگ باڈی کیلئے مجموعی طور 65 امیدواروں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے کاغذات جمع کرادئیے
چیف الیکشن کمشنر عطاء الرحمن و ممبران الیکشن کمیٹی جانچ پڑتال کریں گے،اس کے اعتراضات کا مرحلہ ہونے کے بعد حتمی امیدواروں کی لسٹ آویزاں کردی جائے گی پولنگ 23ستمبر بروزبدھ بمقام انفارمیشن سروسز اکیڈمی زیرو پوائنٹ اسلام آباد صبح 10بجے سے شام 5 تک ہوگی
ربجا الیکشن 2026- 27 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

ٹیگز:
ربجا الیکشن 2026- 27
