کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ورکرز اینڈ گرینڈ الائنس کا طویل اجلاس کی صدارت پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر میر شکرخان رئیسانی نے کی اجلاس میں آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن مرکزی صدر شمس اللہ کاکڑ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیا اجلاس میں وطن ٹیچر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر در محمد لانگو مین پاور افیسر ایسوسی ایشن کے صدر میر محمد اعظم رئیسانی پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر عبدالسلام زھری آل بلوچستان میونسپل ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری ندیم کھوکھر ایپکا کے صوبائی صدر ارباب نصر الله کاسی نیشنل ھیلتھ پروگرام کے صوبائی صدر حیلم شاہ اپیکا( شہد ساقی) کے صوبائی جنرل سیکریٹری کریم سمالانی پاکستان ورکرز فیڈریشن و کیسکو کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سعید لہڑی آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن سینئیر نائب صدر حاجی غلام حیدر بنگلزئی ضلع کویٹہ کے صدر محمد اکبر شاھوانی ضلعی جنرل سیکرٹری خان محمد مینگل سینیئر نائب صدر ملک یار محمد شاھوانی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی

اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ھوا جسکی سعادت وطن ٹیچر کے مولوی سعدالله نے حاصل کی اجلاس میں قائدین نے بلوچستان میں ملازمین ورکرز کو مختلف درپیش مسائل پر پر طویل گفتگو و بحث مباحثہ ھوا اور قائدین کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئی اور آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ بیوگا میں شامل دیگر تنظیموں سے رابطہ کرکے ان کو آئندہ اجلاس 27/5/2024 پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے آفس بمقام بولان میڈیکل کمپلیکس ھسپتال اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے مدعو کیاجائے اور آئندہ کے اجلاس میں لائحہ عمل طے کرکے حکومت بلوچستان کو ملازمین ورکرز کے درپیش مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا اجلاس کی کاروائی آل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کویٹہ ڈویژن کے صدر اسد الله بنگلزئی نے کی۔

