تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تزلیل کرنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار دنوں سے پورے کیچ کو بلاجواز پورے تربت شہر کو یرغمال بنایا گیا تمام شاہراہیں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیئے گے یہاں تک کے ہسپتال جانے کے لیے نہ مریضوں کو چھوڑا گیا اور نہ ڈاکٹروں نہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہسپتال جانے کی اجازت دی گی۔ انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کو پریس کلب تربت کے دورے کے دوران مقامی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی بھی مزمت کی۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی کے اداروں کوذمہ دار اداروں کے ذمہ دار لوگوں اور عام شہریوں کا احترام کرنا سیکھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اہلکاروں کا ڈاکٹروں پیرااسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی برادری کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہر مرحلے میں اپنے پروفیشنل لوگوں اور عوام کے ساتھ ہے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تذلیل کرنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشددقابل مذمت ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
