کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ سراج الدین حافظ شبیر احمد مدنی حاجی صالح محمد مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مفتی محمدابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات روشن پاکستان کی ضمانت ہیں، بروقت انتخاب کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ تمام صوبائی اور قومی نشستوں پر بھر پور جماعتی کارکنوں کی محنت اور بھر پور عوامی قوت کے ساتھ انتخاب میں حصہ لے گی۔ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ غیر جانبدار الیکشن کیلئے آواز بلند کی ہے، ضروری ہے کہ مظبوط جمہوریت کے لئے صاف اور شفاف ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے غیر منصفانہ الیکشن نے ملک کو تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچایا، جس کی سزا آج پورا ملک اور پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ تمام نشستوں پر سخت مقابلے کی بہتر پوزیشن میں ہے، عوام نے خدمت کا موقع دیا تو کوئٹہ کے عوام اور شہر کے ماحول میں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
صاف اور شفاف انتخابات روشن پاکستان کی ضمانت ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
