کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،قیوم آغا،سعد اللہ اچکزئی،حاجی ہاشم کاکڑ،عبدالخالق آغا،خرم اختر،جانگھر لانگو،ظفر کاکڑ،نقیب کاکڑ،دوست محمد آغا،عبدالعلی ڈومڑ حاجی احمد اللہ ترین اللہ داد اچکزئی جفر کاکڑ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تفتان میں ٹرانسپورٹ کمپنی میں چوری کے واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر میں میں امن وامان کا نام نشان نہیں ہے جس کی وجہ سے چوروں اور ڈاکووں کو چھو ٹ دی گئی ہے کہ جو چاہے کرلیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں پولیس اور انتظامیہ امن وامان کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے وہ صرف دفتروں میں اے سی کے مزے لیتے رہتے ہیں ان کو امن وامان سے کوئی لینا دینانہیں اگر انتظامیہ اور پولیس کا یہی رویہ رہا تو تاجر برادری انتظامیہ اور پولیس اور لیویز کے ساتھ کو ئی تعاون نہیں کرے گی اور صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کا اعلان گیا جاے گا۔
تفتان میں ٹرانسپورٹ کمپنی میں چوری کے واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں، عبدالرحیم کاکڑ

ٹیگز:
عبدالرحیم کاکڑ
