کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور رکن اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم ہونے نہیں دیں گے اور چاہیے جان تک چلی جائے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں دیں گے۔ سندھ اسمبلی میں انتظامی یونٹس اور سندھ کی تقسیم کے خلاف تحریک التوا پر اظہار خیال کرتے ہوئے فریال تالپور نے جذباتی تقریر کی اور کہا کہ سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، استعفیٰ دینا پڑے، رکنیت جائے یا جان دینی پڑے تو دیں گے مگر سندھ کی تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے
رکنیت جائے یا جان دینی پڑے تو دیں گے مگر سندھ کی تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے : فریال تالپور

ٹیگز:
فریال تالپور
