دکی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار حبیب الرحمان دمڑ، ضلعی سیکرٹری صفدر میختر وال، وکلاء لائر فورم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری احمد جان ناصر اور ضلع دکی کے سینئر رہنما سردار حیدر ناصر نے ایک سیاسی پارٹی سے کارکنوں کے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی واپسی سے پارٹی کی سیاسی و تنظیمی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین، تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ملک میں جاری قومی حقوق، جمہوریت آئین کی بحالی اور پشتون قوم کے سیاسی و معاشی حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ تقریب کے دوران نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور سیاسی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی و جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دکیمیں ایک سیاسی پارٹی کے ضلعی اطلاعات سیکرٹری اعظم پشتون،ضلعی معاونین وزیر نگار،صابر ناصر،مالک شادوزئی، اکرام ناصر،شبیر ناصر،قدیر شہید ابتدائی یونٹ سیکرٹری اکبر ناصر،ابتدائی یونٹ سینئر معاون سیکرٹری کبیر ناصر سمیت امین خان ناصر،جمیل ناصر، فاروق ناصر، نسیم ناصر،اسماعیل ناصر،محمد امین ناصر،خیال الدین، ظفر اللہ، صابر خان ناصر، نقیب میرا اور محمد خان ناصر نے مستعفی ہوکر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تقریب کے اسٹیج کے فرائض عبداللہ حریفال نے انجام دیے۔
پشتونخوامیپ میں عوام کی شمولیت پارٹی پر اعتماد کی کھلی مظہر ہے، سردار حبیب الرحمن دومڑ

ٹیگز:
سردار حبیب الرحمن دومڑ
