سوراب(ڈیلی گرین گوادر) سوراب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوراب کے علاقے بتگوایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما نائب رحیم بخش کی گاری پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار5افرادزخمی ہوگئے پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے کلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
سوراب،گاڑی پر فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 5 افراد زخمی

ٹیگز:
سوراب
