چمن (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی چمن ضلع کمیٹی کا اجلاس ضلعی قائم مقام سیکرٹری حاجی جمال خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تحصیل سینئر سیکرٹری حاجی کابل اچکزئی نے قرآنِ کریم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔اسٹیج کے فرائض ضلعی سینئر سیکرٹری کریم خان ناظم نے انجام دیے۔اجلاس کا ایجنڈا 30، 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہونے والی پشتون اولس قومی جرگہ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف امور پر غور کیا گیا۔اجلاس سے ضلعی قائم مقام سیکرٹری حاجی جمال خان اچکزئی اور مرکزی ایگزیکٹو ناظم صلاح الدین اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی چمن کے تمام قومی مشران، سول سوسائٹی اور دیگر حلقوں سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بنیادی اور عوامی حقوق کے حصول اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پشتون قومی جرگہ کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ ہی ہماے عوام کو درپیش صورتحال سے نجات دہندہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اتحاد واتفاق اور منظم ہوکر ہی ہم اپنے عوام کو درپیش سخت اذیت ناک صورتحال سے نجات دلاسکتے ہیں، ہماے وطن اور عوام کو دہشت گردی، بدامنی، لاقانونیت، چوری،ڈکیتی، منشیات، قتل وغارت گیری، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے واقعات کا شکار بناکر ان سے پہلے مرحلے میں کاروبار، روزگار کی سہولیات چھین لی گئی،تجارت پر قدغن لگا کر عوام کو فاقوں پر مجبور کیا گیا۔ کوئٹہ چمن، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئے روز لوٹ مار کی صورتحال اور جاری بدامنی سے ہمارے عوام کا معاشی قتل عام اور نسل کشی جاری ہے اور یہ سلسلہ مزید ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ نجی وسرکاری جتوں کے ذریعے عوام کے خون ناحق کو بہانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سب حکومتی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کوئٹہ میں جنوبی پشتونخوا کے عوام کے جرگہ کی تیاری مہزبان کی حیثیت سے اپنا کردار اور قومی فریضہ پورا کریگی اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرگہ کے لیے اپنا تعاون اور کردار ادا کریں۔ #
ہمارے عوام کا معاشی قتل عام اور نسل کشی جاری ہے، پشتونخوامیپ

ٹیگز:
پشتونخوامیپ
