پشاور (ڈیلی گرین گوادر) پشاورکے علاقے پیرز کوڑی موڑ کے قریب پولیس موبائل پر دیسی ساختہ بم سے حملہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے،دھماکے سے پولیس موبائل وین کو بھی نقصان پہنچا،واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہداکٹھے کئے جارہے ہیں۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہناتھا کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، ہسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
پشاورکے علاقے پیرز کوڑی موڑ کے قریب پولیس موبائل پر بم سے حملہ

ٹیگز:
پشاور
