کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا جائزہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کو فعال بنایا جائے گا جدید ٹیکنالوجی سے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنا کر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں سرفراز بگٹی کی متعلقہ اداروں کو مؤثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے لیے مربوط اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ ٹریفک کے مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل حکومت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سے سفر کا دورانیہ کم اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ جدید ٹریفک نظام کے نفاذ سے سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا۔ کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے ٹیکنالوجی پر مبنی فیصلوں کے ذریعے عوام کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول فراہم کریں گے۔
کوئٹہ میں اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانے کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کو فعال بنایا جائے گا : میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
