وندر (ڈیلی گرین گوادر)وندر کے علاقے میراں پیر روڈ سے متصل بادین گوٹھ چھنچھڑائی کے قریب واقع ایک زرعی فارم میں درخت کے نیچے سے گولیاں لگی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی وندر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) وندر منتقل کر دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ اصغر علی ولد نامعلوم، ساکن کراچی کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق مقتول کے جسم پر پانچ گولیاں لگی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ قتل کے محرکات اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وندر میں زرعی فارم سے گولیاں لگی لاش برآمد

ٹیگز:
وندر
