کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں شہری کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق تمام نومولود بچوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہیں دس روز تک خصوصی نگہداشت فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بچوں کے والدین کے پہلے سے تین بچے موجود تھے، جبکہ پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد ان کے خاندان میں بچوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔پانچ بچوں کی بیک وقت پیدائش کی خبر پھیلتے ہی اہل خانہ اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق نومولود بچوں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ میں ایک شہری کے ہاں 5بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

ٹیگز:
کوئٹہ
