کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال گزشتہ آٹھ روز سے جاری ہے بھاری جرمانوں، چالان، ڈرائیوروں کی گرفتاریوں اور مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج کے باعث ترسیلی نظام مفلوج ہو چکا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے ہزار گنجی اڈے اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سینکڑوں ٹرک کھڑے ہیں۔آٹھ دن سے کھڑے ٹرکوں میں لدی سبزیاں اور پھل گل سڑنے لگے جس سے تاجروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے ترجمان روزی خان کہنا ہے کہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہیگا اگر مطالبات جلد تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج میں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔۔
بلوچستان میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی مکمل ہڑتال گزشتہ 8 روز سے جاری

ٹیگز:
گڈز ٹرانسپورٹرز
