کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر تبدیل،سینیٹر منظور کاکڑ بی اے پی کے پار لیمانی لیڈر مقرر کر دئے گئے۔ منگل کو وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے نام خط میں لکھا کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و سینیٹر منظور کاکڑ کوبطور پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔جس پر سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے سینیٹرمنظور کاکڑ کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
سینیٹر منظور کاکڑ سینیٹ میں بی اے پی کے پار لیمانی لیڈر مقرر

ٹیگز:
سینیٹر منظور کاکڑ
