کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کسٹم کے قریب واقع ایک بازار میں پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل با وزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ڈائریکٹر میٹروپولیٹن فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث دو افراد شدید جھلس گئے تھے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خدشہ ختم کیا جا سکے۔ڈائریکٹر فائر سروسز کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
کوئٹہ سریاب میں آئل با وزر میں آتشزدگی،2 افراد جھلس کر جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
