کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع واشک میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے بتایا کہ اتوار کو ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر بیٹھے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5مزدورو جاں بحق ہوگئے جن میں سے 4کی شناخت محمد حسن، عبدالقدیر،محسن اور بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے بتایا کہ واقعہ اتوار کو ایرانی سرحد سے متصل واشک کے علاقے ماشکیل میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے اور سیکورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والے افرا د کو ہسپتال منتقل کردیااور علاقے کوگھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
واشک میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افرادجاں بحق

ٹیگز:
واشک
