کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی نے منگل کو جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی راحیل ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی، کم پریشر،نئی گیس اسکیموں اور عوام کو درپیش مسائل پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے عوام کو درپیش گیس سے متعلق مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد اور مؤثر حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر متعلقہ فورم پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
میرلیاقت لہڑی کی جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی راحیل ملک سے ملاقات

ٹیگز:
میرلیاقت لہڑی
