کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے بالاچ مولابخش بلوچ کے قتل کیلئے فکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔گزشتہ روز محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے 23نومبر2023ء کو ضلع کیچ میں بالاچ مولابخش بلوچ کے قتل کیلئے ٹریبونل آف انکوائری کے تحت فیکٹ فائنڈنگ انکوائری تشکیل دیدی جس کے چیئرمین سیکرٹری فشریز عمران گچکی،ممبران میں ڈی آئی جی کوئٹہ،ڈپٹی کمشنر کیچ،ایس ایس پی گوادر اور دوسرا کوئی ممبرشامل ہوگا۔فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی واقعہ کے محرکات سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے 15دن میں جمع کرائے گی۔


