کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیف آف بنگلزئی قبائل و نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی کی رہائش گاہ سریاب روڈ کوئٹہ میں مستونگ و کچھی کے اضلاع کی تاریخی حیثیت کو مسخ کرنے ان کے ڈیموگرافی حیثیت کو ختم کرکے مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکالنے اور انھیں انتظامی حوالے سے کوئٹہ ڈویژن میں ضم کرنے اور اسی طرح کچھی کو نصیر آباد ڈویژن سے نکالنے اور انھیں سبی ڈویژن میں ضم کرنے کے خلاف گرینڈ قبائلی و سیاسی کا جرگہ منعقد ہوا جرگہ سے چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی سردار کمال خان بنگلزئی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر جان محمد شہی سرسرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے نمائندہ خاص میر حاجی محمد اقبال رئیسانی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ سردار جاوید عزیز لہڑی سردار شاہ زمان علیزئی سردار اورنگ زیب سمالانی سردار یاسر شاہی زئی مینگل ارباب محمد افضل دہوار پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی رہنما ملک فیصل دہوار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میران بخش بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ میر حاجی عطا محمد بنگلزئی نیشنل پارٹی کے مستونگ کے صدر میر سکندر ملازئی جمعیت علماء اسلام مستونگ کے امیر مولانا شبیر احمد عثمانی بی این پی کے ضلعی صدر چیئرمین انور مینگل جاموٹ قومی مومنٹ کے رہنما حاجی الیاس ماما ستار بنگلزئی قبائلی و سیاسی رہنما میر حضور بخش بنگلزئی چیئرمین محمد یار علیزئی این پی کچھی کے صدر ملک اسد اللہ بنگلزئی جے یوآئی کے حافظ محمد یوسف ابابکی قبائل کے حاجی ضیاء ابابکی اور دیگر نے خطاب کیا* *جرگہ میں سرسرداران سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کے فرزند نوابزدہ رئیس رئیسانی سردار زادہ میر سید خان محمد شہی نوابزادہ شہک شاہوانی میر زرک خان ساتکزئی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کیں * *مقررین نے جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت ہمارے ہزاروں سال تاریخی جغرافیہ کو مسخ کرنے کی سوچ اور پالیسی ترک کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالاقومی ریاست ہے ان کی اکائیوں کو اگر چھیڑا گیا یا ہمارے زبان کلچر جغرافیہ اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش اور سازش کی گئی تو اس کے بیانک نتائج برآمد ہونگے انہوں کہا کہ مستونگ کو کوئٹہ کے ساتھ انتظامی اور دیگر حوالے سے ضم کرنا مستونگ کی صدیوں پرانا تاریخ و جغرافیہ اور حیثیت کو مسخ کرنے کی مترادف ہے مستونگ اور کچھی نہ اتفاقی طور پر معرض وجود میں آئی نہ ہی کمبی کی طرح موسم بہار میں پھوٹ پڑی بلکہ ان کی ایک ہزار سال قبل ایک تاریخی جغرافیائی حیثیت ہے ناعاقبت اندیش صوبائی حکومت کی عجلت میں کیئے گئے فیصلے ایک تاریخ ہماری تاریخی جفرافیہ کو مسخ کیا جارہا ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ تاریخی لحاظ سے مستونگ ریاست قلات کا پاۂ تخت رہا ہے اسی طرح کچھی بھی تاریخی لحاظ سے ریاست قلات کا حصہ رہا ہے آج بھی میری قلات کی آثار اور 9 ہزار سال مہر گڑہ کی پرانی تہزیب اور چاکر کا قلعہ ہماری تاریخی ورثہ اور شناخت ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستونگ قلات اور سوراب پر مشتمل قلات ڈویڑن قائم کیا جائے کوئٹہ پہلے سے بدترین آبادی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے کوئٹہ میں مستونگ کو شامل کرنے سے مدتونگ کے لوگ ڈویژن سطع کی تمام نشستوان سے محروم رہینگے لہذا اس غیر فطری انتظامی تقسیم سے اجتناب کیا جائی انہوں نے کہا کہ فارم 47 والے حکومت ہمارے تاریخ اور جغرافیہ سے نابلد ہے جو بند کمرے میں اپنے غیر فطری فیصلے مسلط کررہے ہیں انہوں کہا کہ ہم کسی صورت اس غیر فطری غیر سنجیدہ فیصلوں اور سازشوں پر خاموش نہیں بھیٹیں گے اسمبلی فلور سے لیکر عدلیہ میں پٹیشن دائر کرینگے اور جمہوری احتجاج کے تمام راستے اختیار کرینگے مگر ایسے فیصلے قبول نہیں کرینگے جس سے نہ صرف ہمارے جغرافیہ ثقافت اور تاریخ مسخ ہو انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے ایک صوبہ اور چند اضلاع سنبھالا نہیں جارہا ہے اور پورے صوبے میں صرف پانچ کلومیٹر پر حکومت کی اپنی رٹ ختم ہوجاتی ہے اور مزید اضلاع اور ڈویڑنوں کی توڑ پھوڑ سے مزید پسماندگی اور استحصال کو تقویت دینگے انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسلے کا حل نہیں اور نہ ہی آگ کو آگ سے ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے گزشتہ 78 سال سے حکمران طاقت کا استعمال کر رہے ہیں مگر نتیجہ صفر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے یہاں کوئی انتظامی صوبہ نہیں اس لیئے حکومت نئے صوبے بنانے کی ااپنی غلط فہمی دور کرئے انہوں نے کہا ریاست اپنے پالیسیوں پر غیر مشروط طور نظر ثانی کرکے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے انہوں نے کہا کہ مستونگ قلات کچھی کی انتظامی تبدیلی قابل قبول نہیں اس سازش کے خلاف جلد قبائلی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کی سربراہوں پر مشتمل گرینڈ کونسل بنائینگے اور آئندہ کا عمل باہمی مشاورت سے طے کیئے جائینگے
مستونگ و کچھی کی جغرافیہ ثقافت اور تاریخ حیثیت کو مسخ کرنے کی کسی اجازت نہیں دینگے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے بھر پور تحریک چلائیں گے جلد ایک سیاسی و قبائلی مشترکہ کونسل بنائیں،نواب محمد خان شاہوانی سردار کمال خان بنگلزئی و دیگر کا خطاب

ٹیگز:
نواب محمد خان شاہوانی
