ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) سوئی کے علاقے بگٹی کالونی ہندو محلہ میں قائم پولیس ناکے پر نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار کانسٹیبل ستیش کمار ولد سانیسہ کمار معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ، کانسٹیبل زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
