کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ ہفتہ کو جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی کال پر بلوچستان کے تمام اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی کاروبار زندگی معطل ہونے کی وجہ سے بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ ضلعی عدالت سمیت سیشن کورٹ ہائی کورٹ میں وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔بلوچستان بار کونسل نے کہا کہ بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ ملک میں لاقانونیت کرپشن اقرباء پروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ اربوں روپے میں غریب عوام کے ٹیکس سے اشرافیہ کو مفت بجلی پٹرول دیا جارہا ہے
بلوچستان بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال،وکلاء کاعدالتوں سے بائیکاٹ

ٹیگز:
بلوچستان
