کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) معاون برائے داخلہ بابریوسف زئی نے کہا ہے گوادر سے کوئٹہ سفر کے دوران وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا مستونگ کے قریب رابطہ منقطع ہوا وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی اور پرو وائس چانسلر گزشتہ روز مستونگ کے قریب لاپتہ ہوئے ان کا موبائل فونزبندجارہا ہے، سیکیورٹی ادارے ٹریسنگ میں مصروف ہیں سیکیورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر بازیابی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری، متعلقہ ادارے متحرک ہیں حکومت بلوچستان معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے
چانسلر گوادر یونیورسٹی اور پرو وائس چانسلر کی بازیابی کیلئے سیکورٹی ادارے کوششیں کررہے ہیں ٗ بابریوسف زئی

ٹیگز:
بابریوسف زئی
