کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے امن کو تہہ و بالا کرنے والے ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں ترجمان جے یوآئی ضلع کوئٹہکوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے موتی رام روڈ پھول بازار میں ہونے والے بم دھماکے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے امن کو تہہ و بالا کرنے والے ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں،مگر پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے میں غافل ثابت ہورہے ہیں، جس کی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جائنٹ روڈ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا جس میں بے گناہ افراد زخمی ہوئے تھے، آج بازار کے ہجوم میں دھماکہ ہوا جس سے انسانی جانوں کے ضیاع کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،آج عوام پوچھ رہے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال کی خرابی کا ذمہ دار کون ہے،؟ اسی طرح کوئٹہ کیگردونواح میں ٹارگٹ کلرز آزادانہ طور پر وارداتیں کررہے ہیں۔ٹارگٹ کلنگ اور ہینڈ گرنیڈ دھماکوں کو روکنے کیلئے پولیس انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی کی بجائے حقیقی طور پر امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور ڈکیتی و بدامنی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا حکومت پولیس اور سیکورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں دن بدن شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے اور متعلقہ حکام صورتحال پر چپ سادھے ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرکے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔
کوئٹہ کے امن کو تہہ و بالا کرنے والے ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں، ترجمان جے یوآئی کوئٹہ

ٹیگز:
ترجمان جے یوآئی
