اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا۔لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگ کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اللہ نے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایاہے۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کو وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر ناز ہے، آج سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر عزت اور تکریم ہورہی ہے۔
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا : شہباز شریف

ٹیگز:
شہباز شریف
