کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائی 107 سے زائد ون ویلنگ والی موٹر سائیکلوں کو قبضہ میں لے لیا۔ایس ایس پی ٹریفک مرزا بلال حسن کی ہدایات پر کوئٹہ ٹریفک پولیس نے شہر میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ یہ کارروائی خصوصاً ایئرپورٹ روڈ اور کچلاک بائی پاس، و دیگر ملحقہ علاقوں میں عمل میں لائی جا رہی ہے جہاں اکثر نوجوان خطرناک ون ویلنگ کرتے دیکھے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق یہ مہم انسانی جانوں کے تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے، کیونکہ ون ویلنگ نہ صرف کرنے والے افراد بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی شدید خطرے کا باعث بنتی ہے۔مزید برآں، کوئٹہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایف ایم ٹریفک ریڈیو کے ذریعے بھی عوام میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں والدین اور شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک عمل سے باز رکھیں اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کی تلقین کریں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 107سے زائد موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے

ٹیگز:
ٹریفک
