خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی ملا قات، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ پیر کو جھلاوان ہاوس کراچی میں چیف جھلاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے ملا قات کی۔ ملا قات میں انہوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نواب صاحب اور ان کی رفقاء کی عمرہ کو اپنی بارگاہ میں قبول اور تمام امت مسلمہ کو حج و عمرہ نصیب فرمائے۔
نواب ثناء اللہ خان زہری سے نوابزادہ میر شعیب جان زہری کی ملا قات،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
