کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج بات چیت ہو گی۔جمعرات کے روز انہوں نے اپنے پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” کے اکاؤنٹ پر لکھا “اسرائیل اور لبنان کے درمیان فضا کو سازگار بنانے کی ایک کوشش ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری مکالمے کو ایک طویل عرصہ، تقریباً 34 سال گزر چکے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت جمعرات کو کسی وقت ہوگی۔تاہم ایک لبنانی سرکاری ذریعے نے جمعرات کو خبر رساں ادارے “فرانس پریس” کو بتایا کہ امریکی صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لبنان کو اسرائیلی فریق کے ساتھ کسی بھی متوقع رابطے کے بارے میں تا حال مطلع نہیں کیا گیا۔ ذریعے کا کہنا تھا “ہمارے پاس اسرائیلی فریق کے ساتھ کسی بھی رابطے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور نہ ہمیں سرکاری ذرائع سے اس بارے میں کچھ بتایا گیا ہے”۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج بات چیت ہو گی : ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیگز:
ڈونلڈ ٹرمپ
