کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے مچھ جیل میں سردار نسیم خان ترین پر مبینہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیر داخلہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جیل کے اندر حملے کے وقت موجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور یہ معلوم کیا جائے کہ واقعے کے وقت جیل عملہ کہاں موجود تھا۔اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ جیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج، قیدیوں کے اندراج کا ریکارڈ اور ڈیوٹی روسٹر کی مکمل جانچ کی جائے تاکہ واقعے کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سردار نسیم خان ترین پر مبینہ حملے کی تفصیلی رپورٹ فوری فراہم کی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ جیل عملے کی لاپرواہی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے مچھ جیل میں سردار نسیم خان ترین پر مبینہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
