کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زمرک اچکزئی نے کہا کہ بجٹ پر وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، 3 ماہ سے وزیراعلیٰ تمام ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر وزیراعلیٰ کی کوشش ہے کہ بہترین بجٹ پیش کریں، جام کمال روزانہ 3سے 4گھنٹے میٹنگز کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف کا کردار ہم پر تنقید اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے، حزب اختلاف کی عدم موجودگی میں مزہ نہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں تبدیلی کی گنجائش ہے۔
حزب اختلاف کا کردار ہم پر تنقید اور غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے، زمرک

ٹیگز:
زمرک
