تہران (ڈیلی گرین گوادر) ایران نے امریکی برطانوی فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایران نے بحر ہند میں امریکی برطانوی فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر میزائل فائر کیے ہیں ،ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے ڈیگو گارشیا پر 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔ ڈیگو گارشیا پر میزائل حملہ ثابت کرتا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی رینج دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔ اس سے پہلے امریکی اخبار نے ڈیگو گارشیا فوجی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاع دی تھی۔ایرانی میزائل ڈیگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
ایران نے امریکی برطانوی فوجی اڈے ڈیگو گارشیا پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے

ٹیگز:
ایران
