سانگھڑ (ڈیلی گرین گوادر) تھانہ چوٹیاریوں کی حدود میں واقع گاؤں کے وڈیرے کے بیٹےنے 14 سالا لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈلا اور لڑکی کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی ۔ واقعہ کے فوراً بعد ورثاء لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیکر گئے جہاں طبی امداد کے بعد اسپتال حکام نے ورثا ءکو لڑکی کو اسپتال میں داخل کرنےکا مشورہ دیا لیکن ورثا ءبغیر کسی میڈیکل کے اچانک اسپتال سے چلے گئے ۔دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملی ہےورثاء سے تفصیلات لی ہیں مگر این سی درج کرکے ورثا ءکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ، اگر ورثاء نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا ۔
وڈیرے کے بیٹے نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی اورتشددکا نشانہ بنانے کے بعد زبان تیز دھار آلے سے کاٹ لی

